Tuesday 28 June 2011

Dada Jee Theek Kehtay Thay, Sachay Muslman Ki Dosti Se Barh Ker Koi Tohfa Nahi Hota - Freed Indian Hostage's Wife


دادا جی ٹھیک کہتے تھے


نئی دہلی: صومالی قزاقوں کی قید سے رہا ہونے والے بھارتی رویندر کی اہلیہ سمپا آریا جہاں اپنے شوہر کی جان خلاصی پر انتہائی مسرور ہیں وہیں انہوں نے اپنی حکومت کو کسی قسم کا تعاون نہ کرنے پر کھری کھری سنائی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ بھارتی حکومت سمیت ہر کسی سے درخواست کی لیکن کسی نے ہماری مدد نہیں کی،اگر یہی سب بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے بیٹے کے ساتھ ہوتا تو کیا حکومت کچھ نہیں کرتی۔

سمپا آریا کے مطابق ان کے دادا نے کہا تھا کہ ایک سچے مسلمان کی دوستی سے بڑھ کر کوئی تحفہ نہیں ہوتا اور آج مجھے یقین ہوگیا کہ دادا جی ٹھیک کہتے تھے۔

انہوں نے بتایا بھارت میں آج کل تھانہ شاہی کلچر چل رہا ہے،یہاں ایک انقلاب کا انتظار کررہی ہوں،میرے مسلمان دوست ہیں۔

انہوں نے اسفسار کیا کہ ایسی کیا مصیبت کہ پاکستان اور بھارت میں دوستی نہیں ہوسکتی،دونوں ممالک میں صرف ایک نام کا فرق ہے یعنی اللہ اور بھگوان اور میں بھگوان کو مانتی ہوں۔

سمپا نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ پاکستان جاکر انصار برنی سے ملاقات کریں گی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ بھارت کے تمام ٹی وی چنلز نے میرا ساتھ دیا،گھر والے رویندر کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی این ایس ذوالقار سے کراچی پہنچنے والے ایم وی سوئز عملے کے تمام ارکان گورنرہائوس سندھ میں عشائیہ کے بعد اپنے اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔
Source: The News Tribe

Related Posts:




Share/Like It!

Share/Bookmark

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...